صباقمر کو دمے کی شکایت ،آلودگی میں سانس لینا دشوار
لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا سے غیر حاضری پر مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور کی فضائی آلودگی کے باعث مجھے سانس لینے میں کچھ دشواری کا سامنا ہے ۔
صبا قمر نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر کے ساتھ مداحوں کیلئے پیغام جاری کیا اور ان کی محبت، فکر اور تشویش پر شکریہ ادا کیا ہے ۔اداکارہ نے بتایا ہے کہ مجھے دمے کی شکایت ہے اور لاہور کی فضائی آلودگی کے باعث حالیہ دنوں میں مجھے مناسب طریقے سے سانس لینے میں کچھ دشواری پیش آ رہی ہے تاہم میں بالکل ٹھیک ہوں۔صبا قمر نے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ طبیعت بہتر محسوس ہونے پر سوشل میڈیا پر دوبارہ متحرک رہوں گی ،انہوں نے مداحوں کا مسلسل ساتھ دینے اور محبت کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سب سے محبت کرتی ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments