آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایوا میری سینٹ 102 برس کی عمر میں چل بسیں
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک )ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایوا میری سینٹ 102 برس کی عمر میں چل بسیں۔
ایوا میری سینٹ کے نمائندے جیف سینڈرسن کے مطابق اداکارہ نے منگل کے روز لاس اینجلس میں اپنے گھر میں اہلخانہ اور عزیزوں کی موجودگی میں طبعی وجوہات کے باعث آخری سانسیں لیں۔اداکارہ نے 1954 کی فلم آن دی واٹر فرنٹسے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اس میں بہترین معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ جیت کر ہالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا لی۔ ان کی شادی ٹی وی ڈائریکٹر جیفری ہیڈن سے ہوئی جو2016 میں چل بسے ، ان کے 2 بچے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments