والدین کی وفات نے احساس دلایا کہ زندگی بہت مختصر ہے :بین ایفلیک
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک )ہالی ووڈ کے اداکار بین ایفلیک نے کہاہے کہ والدین کی وفات نے مجھے یہ احساس دلایا کہ زندگی بہت مختصر ہے اور انسان کو معمولی تنازعات، رنجشوں اور غیر ضروری ناراضی میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے ۔
انہوں نے ایک پوسٹ کاڈ میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میرے والد ٹموتھی اپریل جبکہ والدہ کرس جون میں چل بسی تھیں، والدین کی موت نے مجھے اپنے بچپن، والدین کی قربانیوں اور اپنی زندگی کو ایک مختلف نظر سے دیکھنے پر مجبور کر دیا۔ میری والدہ عزائم رکھنے والی خاتون تھیں لیکن شادی کے بعد اپنی زندگی بچوں کیلئے وقف کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments