دلجیت دوسانجھ لیجنڈ وسیم اکرم کے پسندیدہ پنجابی گلوکار
لاہور(شوبز ڈیسک )سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا پسندیدہ پنجابی گلوکار قرار دے دیا۔۔۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں وسیم اکرم سے ان کے پسندیدہ پنجابی گلوکار کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے بلا جھجک دلجیت دوسانجھ کا نام لیا۔وسیم اکرم نے دلجیت کی موسیقی کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے بڑے سٹارز میں سے ایک ہیں اور انہیں عالمی سطح پر ملنے والی کامیابی اور پذیرائی کا حق ہے ۔وسیم اکرم کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مثبت ردِعمل سامنے آیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments