طاہرہ ہاشمی کو کینسر،کسمپرسی کا شکار ، مدد کی اپیل کردی

طاہرہ ہاشمی کو کینسر،کسمپرسی کا شکار ، مدد کی اپیل کردی

معذور بیٹا ماں کا سہارا بننے سے قاصر ،دووقت کی روٹی اور علاج بڑا چیلنج

لاہور(شوبز ڈیسک)فلم اور سٹیج کی دنیا میں اپنی اداکاری سے منفرد پہچان بنانے والی طاہرہ ہاشمی آج زندگی کے ایسے دور سے گزر رہی ہیں جہاں بیماری سے زیادہ بھوک اور بے بسی نے انہیں توڑ کر رکھ دیا ہے ۔کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا اداکارہ کا اکلوتا بیٹا بھی معذوری کے باعث اپنی بیمار ماں کا سہارا بننے سے قاصر ہے ۔گھر میں کوئی کمانے والا نہیں ، دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا جبکہ علاج کے اخراجات پورے کرنا بھی ان کیلئے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے ۔کینسر میں مبتلا اداکارہ اور انکا معذور بیٹا دونوں بے سہارا ہیں، نہ علاج کے لئے پیسے ہیں اور نہ گھر کا خرچ چلانے والا کوئی ہے ۔طاہرہ ہاشمی نے پنجاب حکومت، شوبز برادری اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مشکل حالات میں ہمیں سہارا دے دیں، زندگی واقعی بہت مشکل ہوچکی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...