عامرخان نے رنگ لگا ناچھوڑدیا، سفید بال رکھ لئے

عامرخان نے رنگ لگا ناچھوڑدیا، سفید بال رکھ لئے

ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکار عامر خان نے اپنے بالوں کو رنگنا چھوڑ دیا ہے اور اب وہ قدرتی سفید بالوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔۔۔

عامر خان نے ایک محفل کے شرکا کو بتایاتو بالوں کو نہ رنگنے کا فیصلہ کسی خاص کردار کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ اب یہ مستقل ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ میں باقاعدگی سے بالوں کو رنگنے کے عمل سے اکتا گیا تھا، اس لئے میں نے یہ معمول چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔اس گفتگو میں موجود فلم ساز سبھاش گھئی نے عامر خان کے بدلتے حلیے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار جب بھی مختلف انداز میں نظر آئیں تو سمجھ لینا چاہئے کہ وہ کسی کردار کا مطالعہ کر رہے ہیں تاہم عامر خان کا کہناتھاکہ اب عمر ڈھل چکی اور سجناسنورنا بھی کسی حدتک ہی ہوتا ہے ،میں سمجھتا ہوں کہ میں جیسا ہوں اب ویسا ہی نظر آؤں ،ا س لئے آج کے بعد بال کبھی نہیں رنگوں گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...