سلمان خان کے کالے ہرن کیس پر بنی فلم کیخلاف قانونی جنگ کا نیارخ
ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے 1998 کے کالے ہرن کے شکار کے تنازع پر بنائی جانے والی فلم کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے ۔۔۔
فلم کے پروڈیوسر نے عدالت سے سلمان خان کی جانب سے دائر کئے گئے نئے مقدمے کی کارروائی روکنے کی درخواست کی ہے ۔پروڈیوسر کے مؤقف کے مطابق ایک ہی معاملے یعنی ذاتی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی پر بیک وقت دو الگ مقدمات کی پیروی کرنا غیر منصفانہ ہے ۔ اسی بنیاد پر انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سلمان خان کی جانب سے دائر کردہ نئے مقدمے کی کارروائی روک دی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments