کرن جوہر کا کرکٹرز کو اپنے شو میں نہ بلانے کا اعلان
ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی فلم ساز اور میزبان کرن جوہر نے واضح کر دیا ہے کہ ’’کافی ود کرن‘‘ کے سیزن 9 میں کرکٹرز کو بطور مہمان مدعو نہیں کیا جائے گا۔۔
، حالانکہ مداح بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کو شو میں دیکھنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔کرن جوہر نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ میں نے گزشتہ 8 سیزنز میں کرکٹرز کو مدعو نہیں کیا، اس لئے نویں سیزن میں بھی انہیں مدعو کرنے کا ارادہ نہیں۔واضح رہے کہ انوشکا شرما شو میں 3 مرتبہ بطور مہمان شرکت کر چکی ہیں جبکہ ان کے شوہر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی آج تک ’’کافی ود کرن‘‘میں نظر نہیں آئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments