فلموں میں قابلِ ستائش تشدد مجھے بے چین کرتا ہے :عمران خان
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار عمران خان نے واضح کیا ہے کہ میں ایسی فلم میں کبھی کام نہیں کرنا چاہوں گا جس میں تشدد کو قابلِ ستائش بنا کر پیش کیا جائے ۔
اداکار کے مطابق آج کل فلموں میں تشدد کی عکاسی کے انداز سے مجھے اختلاف ہے ، تاہم سینما میں تشدد کو پیش کرنے کا ایک مناسب طریقہ بھی موجود ہے ۔فلم کٹی بٹی کے اداکار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ایسا کردار ادا نہیں کرنا چاہتا جو مسائل حل کرنے کے لیے بندوق کا سہارا لیتا ہو، موجودہ دور کی ایکشن فلموں میں تشدد کو جس انداز میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے ، وہ مجھے بے چین کر دیتا ہے ۔43 سالہ اداکار نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ آج عالمی سطح پر سینماکس سمت میں جا رہا ہے ، تشدد کو پُرکشش بنانے ، اس کے گرد غیر معمولی کشش پیدا کرنے کا رجحان مجھے بے چین کرتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments