اداکار تصاویر کیلئے پاپارازیوں کو معاوضہ دیتے ہیں:سلمان خان
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ان اداکاراؤں پر تنقید کی ہے جو مبینہ طور پر پاپارازی کو اپنی مخصوص انداز میں تصاویر کھینچنے کے لیے پیسے دیتی ہیں۔
سلمان خان نے یہ بیان فوٹوگرافروں کی جانب سے نامناسب تصاویر لینے پر تنقید کے چند ہفتے بعد دیا ہے ۔ نیہا دھوپیا نے نامناسب تصاویر کے معاملے پر آواز اٹھانے پر سلمان خان کا شکریہ ادا کیا ، جواب میں سلمان خان نے کہا ہے کہ بعض اداکار اور اداکارائیں خود پاپارازی کو بلاتے اور مخصوص تصاویر کے لیے ادائیگی کرتے ہیں ،اصل فرق ان لوگوں میں ہے جو ایسی تصاویر پر رضامند ہوتے ہیں اور ان میں جو ایسا نہیں چاہتے ، کسی کی مرضی کے خلاف تصاویر لینے سے گریز کیا جانا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments