غزہ پر مبنی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو سیخ پا

غزہ پر مبنی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو سیخ پا

لاہور(شوبز ڈیسک) اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم نازا کی اسرائیل میں شاندار پذیرائی دیکھ کر سیخ پا ہو گئے ۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے شناخت خفیہ رکھ کر دستاویزی فلم کے لیے انٹرویو دینے والے اسرائیلی فوجی اور انٹیلی جنس اہلکاروں کے خلاف جامع تحقیقات اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلم میں اسرائیلی فوج کے 24 نامعلوم اہلکاروں کے انٹرویوز شامل ہیں ۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نے فلم کو گمراہ کن اور جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی سطح پر اسرائیلی ریاست اور فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...