امیتابھ بچن کم عمر مداح سے ہاتھ نہ ملانے پر تنقید کی زد میں
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کو اپنی 84ویں سالگرہ کے موقع پر ایک کم عمر مداح سے ہاتھ نہ ملانے پر تنقید کا سامنا ہے ۔
11 اکتوبر کو امیتابھ بچن اپنی سالگرہ کی روایت کے مطابق مداحوں سے ملاقات کے لیے باہر آئے ، وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امیتابھ بچن ہاتھ جوڑ کر مداحوں کا استقبال کر رہے ہیں، تاہم ایک کم عمر لڑکی کی جانب سے ہاتھ ملانے کی درخواست پر انہوں نے انکار کر دیا۔ متعدد صارفین نے امیتابھ بچن کے رویے کو نامناسب قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments