کہا گیا بہت موٹی ہوں، ہیروئن کیسے بنوں گی:رادھیکا مدن
ممبئی(شوبز ڈیسک)دلی سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ اداکارہ رادھیکا مدن نے بتایا کہ فلم پٹاخہ (2018) کے لیے میرا وزن 15 کلوگرام بڑھ گیا تھا۔
جسے میں بعد میں آنے والی فلموں شدت اور انگریزی میڈیم کے دوران کم کر رہی تھی۔ مجھے کہا گیا کہ میں بہت موٹی ہوں، یہ ہیروئن کیسے بنے گی؟ میں مسلسل وزن کم کرتی رہی اور لگاتار فلموں کی شوٹنگ میں مصروف رہی، یہاں تک کہ میرا جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ بن کر رہ گیا۔ میں نے خود سے سوال کیا کہ میں لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش کیوں کر رہی ہوں، جب کہ وہ کبھی خوش نہیں ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments