سوشل میڈیا سے دور رہنے والے سیف کی انسٹاگرام پر انٹری
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اپنے مداحوں کو بڑا سرپرائز دیتے ہوئے انسٹاگرام کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا۔
جس کے ساتھ ہی انہیں فالو کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔سیف علی خان نے اپنے نئے آفیشل اکاؤنٹ سے پٹودی ہاؤس کی لائبریری کا منظر شیئر کیا ہے ۔ انسٹاگرام پر آ کر انہوں نے سب سے پہلے اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان کو فالو کیا، سیف نے ایک پرانے انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ ان کا ایک ‘سیکرٹ اکاؤنٹ’ موجود تھا جسے وہ صرف براؤزنگ کے لیے استعمال کرتے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments