احتجاج میں شرکت کے باعث عمران خان کی فلم ریلیز ہونے میں تاخیر
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار عمران خان نے 11 سال پہلے آخری بار کسی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
مداح انہیں دوبارہ سکرین پر دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں اور وہ فلم ادھورے ہم ادھورے تم کے ساتھ واپسی کیلئے بالکل تیار ہیں، جس میں بھومی پیڈ نکر بھی ان کے ساتھ جلوہ گر ہیں لیکن احتجاج میں شرکت نے ان کے کم بیک کے منصوبوں کو کسی حد تک مشکل میں ڈال دیا ہے ۔ان کی نئی فلم کا پریمیئر دسمبر میں متوقع تھا تاہم عمران خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس ملنے کے بعد فلم ساز اب ریلیز کو آگے بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments