رجنی کانت کیلئے ٹائٹل میوزک بنانے والے موسیقار دیوا کا انتقال

رجنی کانت کیلئے ٹائٹل میوزک  بنانے والے موسیقار دیوا کا انتقال

ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارت کے موسیقار دیوا 75نیسن چوکالنگم برس کی عمر میں چل بسے ، وہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد چنئی کے علاقے کوڈمباکم کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔

 انہوں نے مشہور انٹرو میوزک ترتیب دیا تھا جسے اب بھی رجنی کانت اپنی تمام فلموں میں استعمال کرتے ہیں۔ اداکارہ اور سیاستدان خوشبو سندر نے سوشل میڈیا پر دیوا کی موت کی تصدیق کی اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ بالکل ناقابل یقین ہے ، جو شخص صحت مند اور ہنستا کھیلتا تھا، دعائیں دے رہا تھا اور محض 10 دن پہلے تک ہمارے ساتھ تھا، وہ اب نہیں رہا، یہ خبر دل دہلا دینے والی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...