دبئی میں آج کامیڈی سٹارزکا میگا شو ،پاکستانی اور بھارتی فنکارایک ساتھ
دبئی (شوبز ڈیسک )متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں آج قہقہوں، موسیقی اور تفریح کا بڑا میلہ سجنے جا رہا ہے ، جہاں پاکستان اور بھارت کے نامور فنکار ایک ہی سٹیج پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت، پاکستانی کامیڈی سٹار شکیل صدیقی، رؤف لالا اور دیگر مقبول فنکار میگا کامیڈی و میوزیکل شو’’ملاپ‘‘میں شائقین کو محظوظ کریں گے ۔اس رنگارنگ پروگرام کے حوالے سے دبئی میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں راکھی ساونت، شکیل صدیقی اور دیگر فنکاروں نے شرکت کی، اس موقع پر اس میگ اشو کی تفصیلات پیش کی گئیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments