سیف نے 3بارپروپوز کیا، 2بار انکار،تیسری بار ہاں کی:کرینہ کپور
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی محبت کی کہانی پھر خبروں کی زینت بن گئی ۔
دونوں میاں بیوی نے ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں کرینہ کپو ر نے بتایا کہ سیف علی خان نے مجھے شادی کے لئے پہلے ممبئی پھر یونان اور تیسری بار پیرس میں پروپوز کیا، پہلی 2 مرتبہ تو میں نے انکار کردیا لیکن تیسری مرتبہ رضامندی ظاہر کردی۔کرینہ کپور خان کی بات پر سیف علی خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر یہ ممبئی میں ہی ہاں کر دیتیں تو میرے کافی پیسے بچ جاتے ۔واضح رہے فلم ’’ٹشن‘‘کی شوٹنگ میں ہاں کے بعد دونوں نے اکتوبر 2012 میں شادی کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments