عروسہ اور بلا ل قریشی کے تعلقات میں دراڑ ، مداح افسردہ

عروسہ اور بلا ل قریشی کے تعلقات میں دراڑ ، مداح افسردہ

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی جوڑی عروسہ قریشی اور بلال قریشی کی ممکنہ علیحدگی کی خبروں نے مداحوں کو افسردہ کر دیا ، دونوں نے 14 فروری 2015 کو شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے سہان اور رومان ہیں۔

عروسہ اور بلال کو شوبز کی مقبول جوڑی سمجھا جاتا رہا ہے ، حال ہی میں عروسہ قریشی نے سوشل میڈیا پر چند ایک ایسی سٹوریز شیئر کیں جن سے ان کی ازدواجی زندگی میں ممکنہ مسائل اور بے وفائی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ شیئرکی گئی سٹوریز میں بے وفائی کرنے والے مردوں کا ذکر کیا گیا اورکہا گیا کہ دھوکہ دینا غلطی نہیں بلکہ ایک انتخاب ہے ۔عروسہ نے بلال کو انسٹاگرام پر اَن فالو بھی کردیا ،جس نے بھی ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی۔ تاحال دونوں کی جانب سے طلاق یا علیحدگی کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...