راکھی ساونت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف اتر پردیش کے شہر جھانسی کی عدالت نے 2010 کے ایک خودکشی کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردئیے ۔
یہ مقدمہ راکھی ساونت کے ٹی وی شو راکھی کا انصاف میں ایک شخص کیخلاف مبینہ توہین آمیز ریمارکس سے متعلق ہے ، جس نے بعد میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔ فاسٹ ٹریک کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بھارتی اداکارہ کے بار بار عدالت میں پیش نہ ہونے پر 16 اکتوبر کو وارنٹ جاری کیا،پولیس کو راکھی ساونت کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ، کیس کی اگلی سماعت یکم دسمبر کو ہوگی۔واضح رہے کہ یہ کیس جھانسی کے علاقے ہنساری پریم نگر کے رہائشی لکشمن اہروار کی موت سے متعلق ہے جنہوں نے 10 نومبر 2010 کو خودکشی کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments