کب تک صرف قسمت کے سہارے رہ سکتی ہوں:تاپسی پنو

کب تک صرف قسمت کے سہارے رہ سکتی ہوں:تاپسی پنو

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ اس مقام تک پہنچنے کیلئے میں نے برسوں مسلسل محنت کی، جہاں پروڈیوسرز میرے نام پر فلموں میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اداکارہ نے کہا ہے کہ میں کب تک صرف قسمت کے سہارے رہ سکتی ہوں؟ یہ فیصلہ صرف قسمت نہیں کر سکتی کہ مجھے کون سی فلم ملے گی اور نہ ہی میں اس بات کی محتاج رہنا چاہتی ہوں کہ فلم کے ہیرو مجھے اپنے ساتھ کام کرنے کی اجازت دینے پر آمادہ ہوں۔تاپسی پنو نے کہا کہ فلم پنک کے بعد سے میری کوشش رہی ہے کہ میں ایسی پوزیشن حاصل کروں جہاں پروڈیوسرز کو یقین ہو کہ اگر میں کسی فلم میں شامل ہوں تو اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرنا فائدہ مند ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...