امریکی اداکارہ انیکا راشون کینسر کے باعث 34برس کی عمر میں چل بسیں
لاس اینجلس (آئی این پی)امریکا کے معروف ریئلٹی ٹی وی شوز دی چیلنج اور دی ریل ورلڈ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ انیکا راشون 34 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
انیکا راشون چوتھے سٹیج کے بریسٹ کینسر سے نبرد آزما تھیں اور طویل علالت کے بعد دنیائے فانی کو خیر باد کہہ گئیں۔اداکارہ کی موت کی خبر ان کی قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی اورانکشاف کیا کہ انیکا کی والدہ کو بھی برسوں پہلے بریسٹ کینسر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اداکارہ کی موت کی اطلاع کے بعد شوبز سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments