نعیمہ بٹ کا پیسے دیکر اشتہارچلوانے والے فنکاروں پر طنز

نعیمہ بٹ کا پیسے دیکر اشتہارچلوانے والے فنکاروں پر طنز

لاہور (شوبزڈیسک)اداکارہ نعیمہ بٹ نے نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر اپنے اشتہارات چلوانے والے پاکستانی فنکاروں کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں بڑی سکرینوں پر نظر آنا کوئی اعزاز نہیں بلکہ یہ بامعاوضہ تشہیر کا ایک ذریعہ ہے ۔

 اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے ان پاکستانی فنکاروں پر طنز کیا جو نیویارک کے مشہور ٹائمز سکوائر پر اپنے اشتہارات چلوا کر اسے بین الاقوامی سطح پر اعزاز ملنے کے طور پر پیش کرتے ہیں۔نعیمہ بٹ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ نیویارک کے ٹائمز سکوائر کی بڑی سکرینوں پر دکھائے جانے والے اشتہارات دراصل پیسے دے کر چلائے جاتے ہیں؟ ،جب کوئی کہتا ہے کہ اس کی فلم یا گانا ٹائمز سکوائر تک پہنچ گیا تو حقیقت یہ ہوتی ہے کہ اس تشہیر کیلئے فنکار خود رقم خرچ کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...