ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا والدہ سے زیادہ لمبی دکھائی دینے لگیں
ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنی بیٹی آرادھیا بچن اور رائے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اپنے بھتیجے شیوانش رائے کی سالگرہ منائی۔
اس موقع پر ایشوریا کی بھابھی شریما رائے نے انسٹاگرام پر خاندانی تقریب کی تصویری جھلکیاں شیئر کیں۔تصاویر میں ایشوریا اپنے بھائی، آدتیہ رائے ، بھابھی شریما، والدہ ورندا رائے اور بیٹی آرادھیا کے ساتھ نظر آئیں۔ اگرچہ خاندان کی خوشگوار تقریب نے مداحوں کی توجہ حاصل کی تاہم تصاویر میں بہت سے لوگوں نے آرادھیا کے قد کو بھی خاص طور پر نوٹ کیا، 14 سالہ آرادھیا اپنی والدہ سے زیادہ لمبی دکھائی دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments