زاہد احمد نئے اداکاروں کے معترف ،ساتھ کام کرنیکی خواہش

زاہد احمد نئے اداکاروں کے معترف ،ساتھ کام کرنیکی خواہش

لاہور (شوبز ڈیسک)اداکار زاہد احمد نے ڈرامہ انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکاروں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان فنکار بہترین کام کر رہے ہیں اور وہ ان کے ساتھ ڈراموں میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے علی رضا اور بلال عباس خان سمیت نئے فنکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ نوجوان اداکار اچھا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان فنکاروں کی انڈسٹری میں آمد اور ان کی صلاحیتوں کو بھی خوش آئند قرار دیا۔زاہد احمد کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ڈراموں میں کام شروع کیا تو ان کی عمر 30 برس تھی اور اس وقت نوبیاہتا افراد کے کردار ادا کرنے کا موقع ملتا تھا تاہم ایک دہائی سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد اب وہ خود کو پختہ فنکار سمجھتے ہیں ،ان کاکہناتھاکہ ہمیشہ سنجیدہ اداکاری کرناچاہتاہوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...