گلوکارہ ماریہ میر استاد حامد علی خان کی باقاعدہ شاگرد بن گئیں
لاہور (آئی این پی)گلوکارہ ماریہ میرپٹیالہ گھرانے کے نامور گلوکاراستاد حامد علی خان کی باقاعدہ شاگرد ہوگئیں۔
گلوکارہ ماریہ میرامریکا کے نجی دورے کے موقع پرگلوکار حامد علی خان سے ملاقات کرکے شاگردی اختیار کی ۔ ماریہ میر نے اس موقع پرکہا کہ آج کا دن میرے موسیقی کے سفر میں ایک انتہائی خاص اور ناقابلِ فراموش لمحہ ہے کیونکہ مجھے عظیم استاد حامد علی خان کا شاگرد بننے کا شرف حاصل ہوا ہے ۔ پٹیالہ گھرانے کے معزز اور ماہرِ فن استاد کی شاگردی اختیار کرنا محض ایک اعزاز ہی نہیں بلکہ ایک نعمت اور ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے ، اس خوبصورت نئے باب کا آغاز پرفخرہورہاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments