درفشاں کی ریمپ پر واک ،مداحوں کو ماورا یاد آ گئیں
لاہور (ویب ڈیسک)اداکارہ درفشاں سلیم نے فیشن شو میں ریمپ پر جلوے بکھیرے تو ان کے لباس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
اداکارہ کے ملبوسات کو دیکھ کر مداحوں کو ماورا حسین کا 2024 کا فیشن شو یاد آگیا، جس میں انہوں نے اسی سے ملتا جلتا لباس زیب تن کیا تھا۔ فیشن شو میں درفشاں سلیم شو سٹاپرتھیں ،انہوں نے سامن رنگ کا لہنگا زیب تن کیا، جس میں وہ خوبصورت دکھائی دیں تاہم ان کے لباس نے فیشن کے شائقین کو ماضی کے ایک شو کی یاد دلا دی۔2024 میں اسی فیشن شو میں ماورا حسین کو بھی شو سٹاپر کے طور پر پیش کیا گیا اورانہوں نے بھی اسی طرز کا لباس پہنا تھا۔ دونوں اداکاراؤں کے ملبوسات میں غیر معمولی مماثلت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے انداز کا موازنہ شروع کردیا اور کچھ دلچسپ تبصر ے لکھے اورکہیں تنقید کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments