ٹائیگر شروف نے حملے کے چند روز بعداپنا اپارٹمنٹ فروخت کردیا

ٹائیگر شروف نے حملے کے چند روز بعداپنا اپارٹمنٹ فروخت کردیا

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے ایکشن سٹار ٹائیگر شروف نے ممبئی کے پوش علاقے کھار ویسٹ میں واقع اپنا اپارٹمنٹ 9 کروڑ روپے میں فروخت کردیا۔

36 سالہ اداکار نے 1400 مربع فٹ کا یہ اپارٹمنٹ جولائی 2018 میں 7 کروڑ 61 لاکھ میں خریدا تھا۔اس سودے کی رجسٹریشن 22 اکتوبر کو عمل میں آئی ہے ، اس سے اداکار کو 1 کروڑ 39 لاکھ روپے کا منافع ہوا ہے ،وہ دیگر کئی فلیٹس کے بھی مالک ہیں ۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ممبئی کے علاقے جو ہو میں نامعلوم افراد نے ٹائیگر شروف کی کار پر فائرنگ کی تھی، جس کے بعد ہی جائیداد کی فروخت کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...