عرفی جاوید نے 13ہزار چوڑیوں سے تیار20کلو وزنی لباس پہن لیا
ممبئی (شوبز ڈیسک )غیر روایتی لباس پہن کر لوگوں کو حیران کرنے والی عرفی جاوید نے اس بار ایسا لباس پیش کیا۔۔۔
جسے دیکھ کر فیشن کے شوقین افراد بھی دنگ رہ گئے ۔بھارتی اداکارہ و سوشل میڈیا سٹار عرفی جاوید کا یہ منفرد لباس تقریبا 13 ہزار چوڑیوں سے تیار کیا گیا ہے ، جس کا وزن 20 کلوگرام بتایا جا رہا ہے ۔اتنا بھاری لباس پہننا اور اسے سنبھالنا آسان کام نہیں تاہم عرفی جاوید اپنے منفرد انداز سے ایک بار پھر توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ عرفی جاوید اس سے قبل بھی شیشے کے ٹکڑوں، تاروں اور دیگر غیر معمولی اشیا سے تیارلباس پہن کر بھی موضوع بحث بنی رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments