مختصر لباس کیساتھ دوپٹہ ،متھیرا پرتنقید کے وار ہونے لگے

مختصر لباس کیساتھ دوپٹہ ،متھیرا پرتنقید کے وار ہونے لگے

لاہور (شوبز ڈیسک ) میزبان اور اداکارہ متھیرا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مختصر لباس کیساتھ دوپٹہ اوڑھنے کے باعث موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔۔۔

 حالیہ دنوں میں متھیرا نے دبئی کے سفر کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں،تصاویر میں متھیرا ماؤو رنگ کے مختصر لباس میں دکھائی دے رہی ہیں، جس کے ساتھ انہوں نے اسی رنگ کی کیپ اور دوپٹہ بھی پہنا ہوا ہے ۔ ان کے انداز میں سر ڈھانپا گیا تھا تاہم ٹانگیں نمایاں تھیں۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے لباس کے انتخاب پر مختلف تبصرے شروع کر دئیے ۔بعض صارفین نے ان کے انداز کو نامناسب قرار دیا جبکہ ایک صارف نے مذہبی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عیسائیت میں بھی اس طرح سر ڈھانپنے اور جسم نمایاں رکھنے کی اجازت نہیں۔ بعض دیگر تبصروں میں بھی ان کے انداز پر تنقید کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...