ڈرامے میں کردار25کئے ،معاوضہ ایک کردارکاملا:حنا دل پذیر

ڈرامے میں کردار25کئے ،معاوضہ  ایک کردارکاملا:حنا دل پذیر

لاہور(شوبز ڈیسک )سینئراداکارہ حنا دلپذیر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک کامیڈی ڈرامے میں 25 مختلف کردار ادا کرنے کے باوجود صرف ایک فنکار کے۔۔

 برابر معاوضہ دیا گیا۔انہوں نے پوڈ کاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے میں میرے کرداروں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی، جن میں کئی مرد کردار بھی شامل تھے ، جب میں نے اس حوالے سے بات کی تو پروڈیوسر مالی مشکلات کا حوالہ دینے لگے ۔اداکارہ نے کہا کہ بعد ازاں پروڈیوسر نے ایک دوسرے ٹی وی چینل پر ڈرامہ کرنے کیلئے مجھ سے رابطہ کیا تاہم میں نے یہ کہتے ہوئے پیشکش رد کردی کہ میں اس میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...