کترینہ نے کامیابیوں کو والدہ کی دعاؤں کا نتیجہ قراردیدیا

کترینہ نے کامیابیوں کو والدہ کی دعاؤں کا نتیجہ قراردیدیا

ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی کامیابی اور زندگی میں ملنے والی خوشیوں سے متعلق والدہ کی دعاؤں اور۔۔

 فلاحی سرگرمیوں کو اہم قرار دیا ہے ۔ایک انٹرویو میں کترینہ کیف نے بتایا ہے کہ میری والدہ بھارتی شہر مدورائی میں رہائش پذیر ہیں، جہاں انہیں روزمرہ زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مدورائی میں مبینہ طور پر روزانہ صرف 12 گھنٹے بجلی دستیاب ہوتی ہے جبکہ بجلی کی بار بار بندش کے باعث انٹرنیٹ کی سہولت بھی متاثر ہوتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ میں والدہ سے ویڈیو کال کے بجائے اکثر عام فون کال پر بات کرتی ہوں۔اداکارہ نے والدہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ماننا ہے کہ زندگی اور کیریئر میں ملنے والی بہت سی نعمتیں، مواقع ، خوشگوار تجربات اوربہت ساری کامیابیاں والدہ کے فلاحی کاموں اور دعاؤں کا نتیجہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...