صوبائی حکومتیں اقتدار سے چمٹی رہیں تو شفاف انتخابات ممکن نہیں‘ عمران خان

صوبائی حکومتیں اقتدار سے چمٹی رہیں تو شفاف انتخابات ممکن نہیں‘ عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اور سندھ حکومتوں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ مدت اقتدار میں رہنے کی منصوبہ بندیوں پر اپنے شدیدخدشات کا اظہار کیا ہے۔

لاہور(آن لائن )انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کے حصول کا یہ رجحان آئین کی روح کے خلاف ہے ۔ اگر یہ حکومتیں اسی طرح اقتدار سے چمٹی رہیں توآزادانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکتا۔چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سرکاری مشینری کے غلط استعمال اور تھانہ کچہری کی سیاست کو جاری رکھنے کیلئے نت نئے حیلے بہانے تراشے جا رہے ہیں۔مزید برآں صوبائی حکومتوں کو عام انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے بھرپور مواقع میسرہونگے ۔چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اگر مسلم لیگ(ن) کو قومی اسمبلی تحلیل کئے جانے کے بعد بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی تو یہ بڑے پیمانے پر قبل از انتخابات دھاندلی کرنے کے اختیارات دینے کے مترادف ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں