سندھ کے46میں سے 43محکمے وزیراعلیٰ کے پاس ہیں

سندھ کے46میں سے 43محکمے وزیراعلیٰ کے پاس ہیں

بھاری ذمہ داریوں کے باعث قائم علی شاہ کو مسائل حل کرنے میں مشکلات

کراچی(رپورٹ:منصور مغیری)حکومت سندھ کے46 میں سے43محکموں کو چلانے کی ذمہ داری 84 سالہ وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کے کاندھوں پر ہے جب کہ 8 رکنی کابینہ میں صرف 3 وزر اء کو محکمے دیئے گئے ہیں اور5 وزراء 10 دنوں سے بغیر محکموں کے وزارتوں کا لطف اٹھا رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے سربراہ قائم علی شاہ نے 8 رکنی نئی سندھ کابینہ تشکیل دی ہے تاہم حلف لینے والے 8 وزراء میں سے5 دس دن گذرنے کے باوجود ابھی تک محکمے ملنے کے منتظر ہیں جب کہ صرف2 وزراء اور ایک مشیر کو قلمدان سونپ دیا گیا ہے ۔سندھ حکومت کی ویب سائیٹ پر46 محکمے درج ہیں جن میں سے 43 محکموں ابھی تک وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ پاس ہیں ۔ذرائع کے مطابق اتنی بھاری ذمہ داریوں کے باعث وزیر اعلیٰ کے لئے ان محکموں کے چھوٹے موٹے مسائل حل کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے اور ہرگذرتے دن کے ساتھ ان محکموں سے متعلق مسائل پیچیدہ سے پیچیدہ تر ہوتے جارہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بغیر وزارتوں کے 43 محکموں کے سیکریٹریز اپنے اپنے محکموں کے مسائل اور معاملات کے لئے تمام سمریز وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کر رہے ہیں اور سمریز کی فائلوں کی تعداس قدر بڑھ گئی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی میز چھوٹی پڑ گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں