مودی ’’چھوڑو‘‘ نمبر ون
بھارت کی حکمران جماعت کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظوں کی جنگ میں اس قدر شدت آگئی ہے کہ دونوں جانب سے رہنما ایک دوسرے کی ذات پر حملے بھی کررہے ہیں،
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) یہی وجہ ہے کہ نریندر مودی کی جانب سے کانگریس کے انتخابی نشان کو خونی پنجہ قرار دینے کے بعد کانگریس کے رہنماؤں نے مودی کو چھوڑو نمبر ون قرار دے دیا ہے، مدھیہ پردیش میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کانگریس کے جنرل سیکریٹری ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی کو ان تاریخی واقعات کا علم ہی نہیں جو ہماری درسی کتابوں میں طلبا کو پڑھائے جاتے ہیں اور وہ عام جلسوں میں انہیں توڑ مروڑ کر بتاتے ہیں، بی جے پی اپنے نامزد چھوڑو نمبر ون کو پہلے کسی اچھی جگہ ٹیوشن دلائے تاکہ وہ تاریخ سے واقفیت حاصل کرسکیں۔