فوج کشمیر میں کامیاب نہیں ہوسکتی، بھارتی آرمی چیف کااعتراف

  فوج کشمیر میں کامیاب نہیں ہوسکتی، بھارتی آرمی چیف کااعتراف

حالات بہتر کرنے کا واحد طریقہ امن ، سب کو مشترکہ طور پر محنت کرناہو گی

سرینگر (دنیا مانیٹرنگ) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اعتراف کیاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔وادی کے حالات بہتر کرنے کا طریقہ صرف امن ہی ہے ۔ مجاہدین بھی اپنا مقصد حاصل نہیں کرسکتے ۔مقبوضہ کشمیر میں لائٹ انفینٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی کے انتہاپسند نوجوانوں کو جلد احساس ہوجائے گا کہ بندوق کسی مسئلے کاحل نہیں۔ یہ کہنا غلط ہے کہ وادی میں صورت حال قابو سے باہر ہو گئی ہے ، یہ صورت حال بھی اتنی خراب نہیں ہوئی۔ ہمیں مل کر امن کے لیے کوئی راستہ تلاش کرناہو گا اورہم اس میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ اس کے لیے ہم کو مل کر بیٹھنا، کام کرنا اور محنت کرناہو گی۔ وادی کے زیادہ تر لوگ امن چاہتے ہیں اور ان کا یقین ہے کہ وہ بھارتی ہیں۔ کشمیریات کا تصور واپس لانے کی ضرورت ہے ۔ بھارتی آرمی چیف

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں