انتخابات میں پہلی مرتبہ واٹر مارک بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے
بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی پر ایک ارب 20 کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لئے کاغذ فرانس سے خریدے جائیں گے ،ذرائع الیکشن کمیشن
لاہور(وقائع نگار) پاکستان میں پہلی بار آئندہ انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے ، الیکشن کمیشن نے نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کو ٹاسک دے دیا ۔بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی پر ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 61کروڑ 73 لاکھ روپے کی ایڈوانس رقم جاری کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لئے کاغذ فرانس سے خریدے جائیں گے جب کہ نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن نے واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ کی خریداری کا آرڈر بھی دے دیا ہے۔