لاہور :ن لیگ کو قومی اسمبلی کی14نشستوں کیلئے68درخواستیں وصول

لاہور :ن لیگ کو قومی اسمبلی کی14نشستوں کیلئے68درخواستیں وصول

صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں کیلئے 498درخواستیں ،قیصر امین بٹ،رانا اقبال نے درخواستیں دیں این اے124سے حمزہ،125سے شہباز شریف اور مریم نواز،126کیلئے مہراشتیاق کی درخواستیں

لاہور(دانیال راٹھور)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو شہر لاہور میں قومی اسمبلی کی 14نشستوں کیلئے 68 درخواستیں وصول ہو ئیں، صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں کیلئے 498درخواستیں وصول ہوئیں۔ بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 کیلئے ملک ریاض ،غزالی سلیم بٹ ،قیصر امین بٹ،عابد خان،رانا اقبال خان سمیت دیگر نے درخواستیں جمع کروائی ہیں،این اے 124 سے حمزہ شہباز شریف، این اے 125 سے شہباز شریف اور مریم نواز، این اے 126 کیلئے مہراشتیاق احمد ،شعیب خان نیازی نے درخواستیں جمع کروائیں۔این اے 127 کیلئے پرویز ملک، علی پرویزملک اور مریم نواز کی درخواستیں موصول ہوئیں۔این اے 128 کیلئے شیخ روحیل اصغر،سہیل شوکت بٹ، چودھری علی عدنان نے درخواستیں جمع کروائیں،این اے 130 مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کیلئے خواجہ احمد حسان ، حافظ میاں نعمان اور عمر سہیل ضیابٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،این اے 131 کیلئے چودھری عبدالرشید شاہد ،این اے 132 سے ملک غلام حبیب اعوان،این اے 133 کیلئے زبیر گل، زعیم قادری، رمضان بھٹی سمیت دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں، ن لیگ کی این اے 134 کی ٹکٹ کیلئے رانا خالد قادری ،رانامبشراقبال نے درخواستیں جمع کروائیں، این اے 135 سے سیف الملوک کھوکھر ،این اے 136 سے افضل کھوکھر ،سردار عادل عمر ،چودھری عبدالغفور سمیت دیگر نے پارٹی کو ٹکٹ کے حوالے سے درخواست جمع کروا دی ۔ دوسری طرف شہر لا ہور کے 30 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 498درخواستیں وصول ہوئیں۔پی پی 144 سے غزالی سلیم بٹ،رانامحمداقبال ،سمیع اللہ خان، ایڈووکیٹ توقیت احمد ، حشمت علی اور دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں، پی پی 145 سے غزالی بٹ،عمران گورائیہ ،قیصرامین بٹ اور دیگر نے کاغذات جمع کروائے ۔پی پی 146سے عارف نسیم ،پی پی 147سے چودھری شہباز احمد،غزالی سلیم بٹ ،امجد نذیر بٹ اور دیگر جبکہ پی پی 148سے راحیلہ خادم ،فیاض ورک اور دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں۔پی پی 149سے ماجد ظہور ، خواجہ ندیم وائیں ، شاہدد محمود جبکہ پی پی 150سے بلال یاسین ،امجد نذیر بٹ،سواتی خان،کاشف ستار ، چودھری عبدالستار اور دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں۔پی پی 151سے مہر محمود احمد، چودھری باقر حسین ،سلیمان حسین سلطان جبکہ پی پی 152سے رانامشہود احمد خان ،شعیب خان نیازی اور دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں۔پی پی 153سے ندیم سرور،کنول لیاقت ،پی پی 154سے خرم روحیل اصغر ،چودھری علی عدنان ، ندیم خان شیروانی ،رانا ریاست جبکہ پی پی 155سے ملک علیم مجید اعوان ،ملک غلام حبیب اعوان اور دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں۔پی پی 156سے راشد علی بھٹی ،نوید انجم، وحید گل ، ندیم خان شیروانی ،رانا ذیشان ،پی پی 157سے رانا تجمل اور دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں۔پی پی 158سے چودھری عبدالغفور ، پی پی 159سے توصیف قریشی ،پی پی 160سے سید توصیف شاہ،رانا اختر ، پی پی161 سے فیصل سیف کھوکھر،پی پی162 سے چودھری یاسین سوہل،پی پی163 سے میاں نصیر احمد ،پی پی164 سے راؤ شہاب الدین، چودھری نواز جٹ جبکہ پی پی165 سے ملک خالد فاروق کھوکھر ،شہاب الدین، چودھری نواز جٹ اور دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں ۔پی پی166 سے زبیر گل ،میاں غلام مصطفی ،پی پی 167سے میاں سلیم ،اختر حسین ،سجاد ربانی ،پی پی168 سے رانا خالد قادری،میاں غلام مصطفی ،پی پی170 سے راشد منہاس ،میاں عمران ،پی پی171 سے مرزا جاوید بیگ جبکہ پی پی172 سے چودھری گلزار گجر، چودھری عبدالشکور ،مرزا جاوید بیگ ،شاہد خان اور دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں ۔ مخصوص قومی نشستوں کیلئے شازیہ مبشر ، عظمیٰ قادری ،شہزادی کبیر، کنول نعمان،فوزیہ ایوب قریشی ،نسرین نواز سمیت دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں۔مخصوص صوبائی نشستوں کیلئے شازیہ مبشر ، شہزادی کبیر، کنول نعمان،فوزیہ ایوب قریشی ،نسرین نواز ،نسیم بانو ، صائمہ شیخ ، نبیلہ یاسمین ، سعدیہ تیمور ، ثمرہ نذیر اور پروین اختر ، سجادہ وسیم، گلشن شہزادی، مسز ملک سمیت دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں۔جبکہ مخصوص اقلیتی نشستوں میں آصف مسیحی، رشید بلا، سلیم ایم بھٹی، شہزاد منشی سمیت دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں