آر ٹی ایس کی ناکامی ، نادرا کے اعلی ٰ حکام سے تحقیقات کافیصلہ

آر ٹی ایس کی ناکامی ، نادرا کے اعلی ٰ حکام سے تحقیقات کافیصلہ

نادرا ہیڈ کوارٹرز سے ہی آر ٹی ایس آپریٹ کیا جارہاتھا، اعلی ٰ حکام سے پوچھ گچھ کی جائیگی

اسلام آباد (الماس حیدر نقوی )الیکشن کمیشن نے نتائج کی فوری ترسیل کیلئے آر ٹی ایس کی ناکامی کے حوالے سے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ،تحقیقات میں نادرا کے اعلی ٰ حکام سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی ،الیکشن کمیشن کے انتہائی باوثوق ذرائع نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ سسٹم کی ناکامی سے نتائج کی ترسیل میں نہ صرف تاخیر ہوئی بلکہ شکوک و شبہات پیدا ہوئے ، یہ سافٹ و یئر نادرا نے تیار کیا تھا جس کو نادرا ہیڈ کوار ٹر زسے ہی آپریٹ کیا جارہا تھا ، انتخابات کے روز بھی نادراکے حکام آرٹی ایس کو دیکھ رہے تھے ،اگرچہ آرٹی ایس قانونی تقاضا نہیں ہے تاہم پھر بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹیکنالوجی کے استعمال کا رسک لیا گیا جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے اس کے باوجو د الیکشن کمیشن اس امر کی تحقیقات ضرور کریگا کہ آخر کا ر کیو ں یہ ٹیکنالوجی ناکام ہوئی ، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ترجمان الطاف حسین نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس امر کی تصدیق کی کہ الیکشن کمیشن کسی کو سزا دینے کیلئے نہیں بلکہ حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کا خواہشمند ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں