ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے فون پر بات کر لی تو کیا ہوا ؟شیخ رشید

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے فون  پر بات کر لی تو کیا ہوا ؟شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے فون پر بات کرنے کے معاملے پر اپنا موقف جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر فون پر بات کر لی تو کیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے فون پر بات کرنے کے معاملے پر اپنا موقف جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر فون پر بات کر لی تو کیا ہوا؟کوئی غلط بات نہیں کی ہے ۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے اپنے نکاح سے متعلق حریم شاہ کے دعوئوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی نکاح نہیں کیا اور نہ ہی متعہ کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو متعہ کا مطلب ہی نہیں معلوم یہ ہوتا کیا ہے ؟ جو کر رہے ہیں کرتے رہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں