ایم پی اے شاہین رضاکورونا میں مبتلا پی پی رکن سندھ اسمبلی بھی وبا سے متاثر
تحریک انصاف کی ایم پی اے شاہین رضا چیمہ کورونا وائرس میں مبتلاہوگئیں
گوجرانوالہ،کراچی (سٹی رپورٹر،سٹاف رپورٹر )حالت تشویشناک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال انتظامیہ نے لاہور میو ہسپتال ریفر کردیا جہاں آئی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا، شاہین رضا تحریک انصاف کی گوجرانوالہ میں واحد ایم پی اے ہیں جن کی عمر69 سال ہے ، گزشتہ روز انہیں طبیعت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں ٹیسٹ کرنے پر کورونا کی تصدیق ہوگئی، خاتون ایم پی اے کو طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر رکھا گیااوربعدازاں حکومتی ہدایت پر ہسپتال انتظامیہ کو میو ہسپتال لاہور منتقل کرنے کا حکم دیا گیا جس پر میڈیکل ٹیم کی زیرنگرانی ایمبولینس میں وینٹی لیٹر پر رکھ کر خاتون ایم پی اے کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا ،لاہور سے اپنے سٹاف رپورٹر سے کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل نے بتایا ایم پی اے شاہین رضا وینٹی لیٹر پر ہیں اور انکی حالت تشویشناک ہے ، پیپلزپارٹی ویسٹ کے صدر ایم پی اے لیاقت آسکانی کورونا کا شکار ہو گئے ۔ طبیعت میں خرابی کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔ لیاقت آسکانی کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ ایم پی اے لیاقت آسکانی گھر پر آئسولیٹ ہو گئے ۔