عید پر 2لاکھ 7ہزار ایمرجنسی کالز،صرف 10ہزار درست

عید پر 2لاکھ 7ہزار ایمرجنسی کالز،صرف 10ہزار درست

پنجاب میں 4040ٹریفک حادثات 36 زندگیاں نگل گئے ،4860 افراد زخمی 80فیصد زخمی موٹر سائیکل سوار،قانون شکنی حادثات کی بنیادی وجہ:رپورٹ

لاہور(اجمل جامی)پنجاب بھر میں عید الفطر کے دنوں میں ایمرجنسی سروس کو 2لاکھ 7 ہزار 140ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جن میں سے صرف 10ہزار سے زائد کالز درست تھیں ،شہری غیر ضروری کاموں کیلئے ایمرجنسی سروس بلاتے رہے ۔ریسکیو 1122 کے ڈی جی ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ عید کے 3روز میں مجموعی طور پر سڑک کے 4040حادثات رپورٹ ہوئے جو 36 زندگیاں نگل گئے جبکہ4860 افراد زخمی ہوئے ان میں سے 2558 شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔عید کے دنوں میں لاہور میں 622، فیصل آباد360، ملتان 305اور راولپنڈی میں 114 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ، چنیوٹ میں عید پر سب سے کم 95حادثات ہوئے ۔صوبہ بھر میں ان ایام میں آتشزدگی کے 240واقعات پیش آئے ۔ایک سوال پر ڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالوں میں 80 فیصد موٹر سائیکل سوارہوتے ہیں۔ تحقیق پر معلوم ہوا کہ تیز رفتاری، بائیں لین میں نہ چلنا، ہیلمٹ کے استعمال سے اجتناب ، ڈرائیونگ لائسنس مع تربیت کے نہ ہونا اورسڑک پر قانون شکنی موٹر سائیکل حادثات کی بنیادی وجوہات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں