کورونا ٹیسٹ ریٹ 6500 روپے مقررہونے کا امکان
کورونا ٹیسٹ کے نجی لیبارٹریز سے 6500 روپے فی ٹیسٹ طے ہونے کا امکان ۔ پنجاب میں نجی لیبارٹریاں کورونا ٹیسٹ کے لئے منہ مانگے دام وصول کررہی ہیں
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیراعلیٰ پنجاب نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب کو تمام پرائیویٹ لیبز میں کورونا ٹیسٹ کا یکساں ریٹ مقرر کرنے کاحکم دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا نجی لیبارٹریوں کے اشتراک سے ٹیسٹ فیس 6500 مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔