زیادتی کا واقعہ موٹروے پولیس کی حدود میں پیش نہیں آیا:ترجمان

زیادتی کا واقعہ موٹروے پولیس کی  حدود میں پیش نہیں آیا:ترجمان

ترجمان مو ٹروے پولیس نے کہا گجر پورہ کے قریب پیش آنے والا افسوسناک واقعہ موٹروے پولیس کی زیرکنٹرول حدود میں نہیں ہوا

اسلام آباد ،لاہور(خبر نگار،خبرنگار سے ) ترجمان مو ٹروے پولیس نے کہا گجر پورہ کے قریب پیش آنے والا افسوسناک واقعہ موٹروے پولیس کی زیرکنٹرول حدود میں نہیں ہوا،واقعہ لاہور رنگ روڈ ،کالا شاہ کاکو انٹر چینج سے 8 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا ،ادھر دوسری جانب لاہورسیالکوٹ موٹروے کاافتتاح ہوئے 6ماہ گزرگئے ہیں ،لیکن پٹرولنگ اورٹریفک معاملات کیلئے موٹروے پولیس کواختیارات نہیں دئیے گئے ،چار ماہ قبل آئی جی پنجاب نے سکیورٹی کیلئے این ایچ اے کومراسلہ بھی لکھامراسلہ لکھنے کے باوجودنیشنل ہائے وی اتھارٹی نے جواب تک نہ دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں