ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے جلد نکل آئینگے :حماد اظہر

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے جلد نکل آئینگے :حماد اظہر

بھارت نے دشمن ممالک کو نقصان پہنچا نے کیلئے فیٹف کو سیاسی فورم بنایا

لاہور( سیاسی رپورٹرسے ) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاہے کہ بھارت نے خطے میں اپنے دشمن ممالک کو نقصان پہنچا نے کے لیے فیٹف کو سیاسی فورم بنایا ،ہم جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل آئیں گے ، حماد اظہر نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماعامر اشرف سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں فیشن شو کر کے یا ہاتھ اوپر نیچے کر کے الیکشن نہیں جیتے جاسکتے ،حماد اظہر نے کہاکہ آزاد کشمیر کے لوگ باشعور ہیں یہ میلہ ختم ہوگا تو آزاد کشمیر کے لوگ رزلٹ انکے ہاتھ میں دیں گے ،آزاد کشمیر میں بھی نئے پاکستان کا جھنڈا لہرائیں گے ،حماد اظہر نے کہاکہ ہم نے یوٹیلیٹی سٹورز پر ریکارڈ سبسڈی دی ،یوٹیلیٹی سٹور اور عام مارکیٹ کے ریٹس میں فرق بہت زیادہ ہے اس وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز کے ریٹس کو بڑھارہے ہیں ،ہمیں امید ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں مہنگائی پر قابو پالیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں