کشمیربرصغیر کی تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ، یونس ڈھاگا

 کشمیربرصغیر کی تقسیم کا ایک  نامکمل ایجنڈا ، یونس ڈھاگا

کراچی(آن لائن)نگراں صوبائی وزیر ریونیو یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ آج ہم یہاں یکجہتی یوم کشمیر کیلئے جمع ہوئے ہیں جو بر صغیر کی تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے۔۔۔

کشمیر کے مجاہدین چاہے وہ مرد ہوں، چاہے خواتین ہوں،چاہے وہ بچے ہوں،76 سالہ جدوجہد نے یہ ثابت کر دیا کہ کسی قسم کی ظلم بربریت یا عالمی انصاف کی بے حسی اس سے کبھی بھی کسی حق خود ارادیت کا خاتمہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 فروری یکجہتی یوم کشمیر واک پیپلز چورنگی سے باب ایمان،مزار قائد اعظم کے شرکائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یکجہتی یوم کشمیرواک کا انعقادکمشنر کراچی ڈویژن سلیم راجپوت کی جانب سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے جو کشمیر کا خصوصی سٹیٹس ختم کیاتو اگر ان کاخیال ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد میں کوئی کمی ہوگی یا پاکستان کے لوگوں میں اپنی کشمیری بھائیوں کے لیے سپورٹ میں کوئی کمی ہوگی تو یہ ان خام خیالی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں