حکومت اپنی مدت پورے کریگی

حکومت اپنی مدت پورے کریگی

وزیرآباد (اے پی پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے موجودہ حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں اور اسی حکومت نے پانچ سال چلنا ہے ۔

 پیپلز پارٹی نے پارلیمانی عہدے لئے ، ایگزیکٹو عہدے نہیں لیے تاکہ ن لیگ یکسوئی سے اپنی پالیسی پر عملدرآمد کرے ۔ انہوں نے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں پی پی 36میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار عدنان افضل چٹھہ کی الیکشن مہم کے موقع پر جھام والا میں صدر پی پی نیویارک ظفر چٹھہ کے ڈیرہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے وزارتیں نہ لینے کو کئی رنگ دئیے گئے ہیں اسی لیے ہم نے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی چھوڑی گئی نشستوں پر ملکر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیاہے ۔ جو یہ دعوی ٰکر رہے ہیں ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا وہ دوسرے کا مینڈیٹ تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں