بانی پی ٹی آئی آئیگاتوبحران جائیگا

بانی پی ٹی آئی آئیگاتوبحران جائیگا

لاہور(کورٹ رپورٹر) پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت پی ڈی ایم سیزن ٹو چل رہا ہے ،پی ڈی ایم ٹو میگا دھاندلاہے ،بانی پی ٹی آئی باہر آئے گاتوبحران جائے گا،ضمنی انتخابات کے باوجود امیدواروں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ،ووٹرز کو امیدواروں سے ملنے کی اجازت نہیں ہے ،جلسے ، جلوس، ریلی کی اجازت نہ دیناآئین کے منافی ہے ۔

انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم ٹو کے آنے سے مہنگائی ساتویں آسمان تک جاپہنچی،رات گئے ہر پندرہ دنوں بعد آٹا، گیس اور بجلی کا عوام پر بم گرایاجاتاہے ۔یہ بحران نہیں جائے گا جب بانی پی ٹی آئی باہر آئے گاتوبحران جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں