امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے امیر العظیم کو سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن  نے امیر العظیم کو سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

لاہور (آئی این پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے پہلے روز شوریٰ سے مشاورت کے بعد امیر العظیم کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا ہے ۔

علاوہ ازیں پہلے مرحلے میں لیاقت بلوچ،میاں محمد اسلم،ڈاکٹر  عطا الرحمن اور ڈاکٹر اسامہ رضی کو نائب امراء جماعت اسلامی پاکستان مقرر کیا گیاہے ، دیگر نائب امراء کے لئے مشاورت کا عمل مکمل ہونے کے بعد مزید نائب امراء اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا تقرر بعد ازاں کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں