مصدق ملک سے یواے ای کے سفیر کی ملاقات ،پٹرولیم سیکٹر میں تعاون پر اتفاق

 مصدق ملک سے یواے ای  کے سفیر کی ملاقات ،پٹرولیم سیکٹر  میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی کی ملاقات ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہاکہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں ، پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ملاقات میں پٹرولیم سیکٹر میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں